Dawn News Television

شائع 18 فروری 2018 07:10pm

یہ ایپ زندگی آسان بنائے گی

اگر تو آپ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں تو اس بات سے واقف ہوں گے کہ اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کے درمیان فائلز منتقل کرنا کیسا تکلیف دہ عمل ہوسکتا ہے، تاہم اب مائیکرو سافٹ نے اس کا آسان حل پیش کردیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ایک نئی ایپ فوٹوز کمپینین متعارف کرائی ہے جو کہ فون اور کمپیوٹر کے درمیان تصاویر کو وائرلیس کنکشن کے ذریعے منتقل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

مزید پڑھیں : ان اسمارٹ فونز ایپس کو فوری ڈیلیٹ کردیں

یہ ایپل کی ائیر ڈراپ ایپ کے مقابلے میں مائیکروسافٹ کا جواب ہے،فوٹوز کمپینین آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر کام کرتی ہے۔

ونڈوز 10 کی فوٹوز ایپ میں کیو آر کوڈ اسکین کرکے صارف فون اور کمپیوٹر کے درمیان لنک قائم کرسکتے ہیں اور دونوں ڈیوائسز ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر کنکٹ ہوجاتے ہیں۔

کوڈ اسکین کرنے کے بعد آپ تصاویر کو اپنے کمپیوٹر میں منتقل کرسکتے ہیں۔

یہ مائیکروسافٹ گیراج کا پراجیکٹ ہے جسے طالبعلموں کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق طالبعلموں کے گروپس میں ایسے تعلیمی منصوبوں پر کام کرنا عام ہے جو موبائل ڈیوائسز پر کیے جاتے ہیں اور انہیں اختتام پر تعلیمی ادارے کے کمپیوٹر پر شیئر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ ایپس اور سروسز جن کے صارفین ایک ارب سے زائد

مگر یہ ایپ ان افراد کے لیے بھی مددگار ہے جن کے لیے ونڈوز کمپیوٹرز اور موبائل کو آپس میں کنکٹ کرنا کسی درد سر سے کم نہیں ہوتا۔

فون سے کمپیوٹر میں تصاویر کو منتقل کرنا آسان کام نہیں۔

کمپنی کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ یہ اپلیکشن آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز دونوں پر کام کرے گی اور دیگر ایپس کے مقابلے میں استعمال میں بہت آسان بھی ہے۔

Read Comments