Dawn News Television

اپ ڈیٹ 20 فروری 2018 02:35pm

زندہ دفن شخص کو زمین سے نکال لیا

صوبہ سندھ کے ضلع میر پور خاص میں نامعلوم افراد نے ایک مقامی زمیندار کو تشدد کے بعد زمین میں دفن کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ ضلع میر پور خاص کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں چند نامعلوم افراد نے پہلے زمیندار کو کلہاڑیوں اور گولیوں سے زخمی کیا اور بعد میں اسے گاؤں میں ہی زندہ دفن کردیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں اور اہلخانہ نے جب زمیندار کی تلاش شروع کی تو زمین کی کھدائی کے بعد وہ زخمی حالت میں پایا گیا۔

بعدازاں، زخمی زمیندار کو مقامی افراد کی مدد سے زمین سے نکالا اور حیدرآباد کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments