Dawn News Television

شائع 06 مارچ 2018 11:48pm

زلمی کے فلیچر نے پی ایس ایل3 کا سب سے لمبا چھکا لگا دیا

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین بلے باز آندرے فلیچر نے ایونٹ کا سب بڑا چھکا مارنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے صہیب مقصود کی ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو فتح کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں اننگز کے دوسرے اوور میں زلمی کے آندرے فلیچر نے محمد عرفان کو فلک بوس چھکا رسید کیا اور گیند اسٹیڈیم سے باہر جانے سے بال بال بچی۔

فلیچر کا یہ چھکا 114 میٹر لمبا تھا جس کے ساتھ ہی انہوں نے رواں ایڈیشن کا سب سے لمبا چھکا لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کراچی کنگز کے جو ڈینلی کے نام تھا جنہوں نے 104میٹر طویل چھکا لگایا تھا۔

تاہم بدقسمتی سے فلیچر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

Read Comments