اسمارٹ گلاسز کے روپ میں منفرد ہیڈ فون
گوگل اور اسنیپ چیٹ سمیت کئی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے متعارف کرائے گئے گلاسز اپنی مثال آپ ہیں،جن میں نہ صرف کیمرے ہوتے ہیں بلکہ وہ موبائل اور کمپیویٹر کی طرح آنکھوں کے اشاروں پر کام بھی کرتے ہیں۔
تاہم اب ٹیکنالوجی کی نئی کمپنی ’باس‘ نے ایک منفرد گلاسز متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جن میں حیران کن طور پر کیمرہ نہیں۔
اگرچہ باس کے اسمارٹ گلاسز میں ’آرگومینٹڈ ریئلٹٰی‘ (اے آر) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم ان میں کیمرہ نہیں دیا گیا۔
ان گلاسز کو خصوصی طور پر صارف کے آس پاس ہونے والے آڈیو کی کوالٹی کو بڑھانا ہے، تاہم گلاسز میں موجود اسکرینز کے ذریعے کئی فیچرز اور ایپس استعمال کی جاسکیں گی۔
باس کے ان اے آر ٹیکنالوجی سے لیس خصوصی گلاسز کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ تمام مناظر کو افزودہ حقیقت میں پیش کریں گے، یعنی یہ ایچ ڈی اور ورچوئل ریئلٹی کا متبادل کی طرح حقیقی مناظر کو انتہائی خوبصورت کرکے پیش کریں گے۔