☰
گلیوں کو صاف کرنے والی لڑکی حسین ترین خاکروب قرار
ویسے تو دنیا کے متعدد ممالک میں مقابلہ حسن بھی ہوتا اور ایسے ممالک میں اسلامی ملک مراکش بھی شامل ہے۔
تاہم مراکش کی کچرہ چننے والی ایک نجی کمپنی ’اوزون‘ ہر سال اپنی خاکروب خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے مقابلہ حسن بھی منعقد کرتی ہے۔
’اوزون انوائرومینٹ اینڈ سروسز‘ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس منفرد مقابلے کا مقصد اپنی خواتین خاکروب کی حوصلہ افزائی اوران کی خدمات کی عوض انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
رواں برس ہونے والے مقابلہ حسن میں مراکش کے دارالحکومت رباط کی سڑکوں اور گلیوں کو صاف کرنے والی 25 سالہ سناء معطاط نے جیت لیا۔