اجے اور الیانا ڈی کروز کی ’ریڈ ‘ کے چرچے
بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی حقیقی کہانی پر مبنی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ‘ نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرکے دیگر فلموں کے لیے خطری کی گھنٹی بجادی۔
خیال رہے کہ ’ریڈ‘ کی کہانی کا خیال بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک ایماندار ٹیکس افسر کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے۔
لکھنؤ میں 1981 میں ایک ایماندار ٹیکس افسر نے کالے دھن کا کاروبار کرنے اور ٹیکس چوری کرنے والے بااثر افراد کے محلات پر چھاپے مارکر نہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھائی تھیں، بلکہ انہوں نے ان پیسوں سے اپنی ریاست کی غربت ختم کرنے میں بھی کردار ادا کیا۔
فلم میں کوئی بھی مصالحہ یا آئٹم نمبر شامل نہیں کیا گیا، بلکہ فلم کے ڈائلاگ جاندار لکھے گئے ہیں، جس وجہ سے فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی افسران کی بیویوں کا بہادر ہونا لازمی ہے‘
بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ریڈ‘ نے پہلے ہی 10 کروڑ 4 لاکھ روپے کماکر نہایت ہی اچھا آغاز کیا۔
ان کے مطابق ’ریڈ‘ کے رات کے شوز بھی بک ہیں، جب کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم 17 اور 18 مارچ کو ریکارڈ کمائی کرکے 30 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرنے میں کامیاب جائے گی۔