☰
ہولی وڈ جاسوس تھرلر فلم ’ریڈ سپیرو‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام
ہولی وڈ کی ایکشن تھرلر جاسوس فلم ’ریڈ سپیرو‘ اچھی سیاسی کہانی کے باوجود باکس آفس پر جم نہ سکی اور انتہائی کم کمائی کرکے فلاپ ہوگئی۔
خیال رہے کہ ’ریڈ سپیرو‘ میں مرکزی کردار اداکارہ جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے۔
فلم کی کہانی ایک روسی جاسوس خاتون کے گرد گھومتی ہے۔
اس خاتون کو اپنے ملک کی خفیہ ایجنسی امریکی خفیہ ادارے ’سی آئی اے‘ کے خلاف استعمال کرنے کا مشن دیتی ہے۔
جاسوس خاتون کا کردار جینیفر لارنس نے ادا کیا ہے، جسے یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے جسم کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا فن سیکھیں اور اسی سے ہی دشمن کو مات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: جینیفر لارنس کی فلم ’ریڈ سپیرو‘
خاتون جاسوس اپنے منصوبے کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک اسکول میں بطور استاد بھرتی ہوجاتی ہیں، جو وہاں بچوں کو بھی اپنا جسم اپنے دفاع کے لیے بطور ہتھیار استعمال کرنے کا درس دیتی ہیں۔