Dawn News Television

شائع 23 مارچ 2018 12:51am

کیا بتا سکتے ہیں گھوڑا کس طرف جارہا ہے؟

انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر اس نئے معمے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیچے آپ تصویر میں ایک گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

بس آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ وہ گھوڑا کیمرے کی طرف آرہا ہے یا اس سے دور جارہا ہے؟

ویسے یہ جان لیں کہ سوشل میڈیا سائٹس پر ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے ہیں۔

کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔

اسکرین شاٹ

تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس تصویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مزید پڑھیں : کیا انٹرنیٹ کے اس پراسرار معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

ویسے تو سائے سے بھی مدد مل سکتی تھی مگر فوٹوگرافر نے کمال ہوشیاری سے کچھ اس طرح تصویر لی کہ سائے سے اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ گھوڑا کس طرف جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا اس تصویری معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

تو آپ کے خیال میں جواب کیا ہے؟

Read Comments