☰
ڈان تھری سے پریانکا چوپڑا باہر؟
بولی وڈ کی ایکشن تھرلر کرائم فلم سیریز ‘ڈان’ میں یقینا جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے ایکشن نے سب کے دل جیت لیے تھے۔
تاہم پگی چوپس کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ سیریز کی تیسری فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔
جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اور فرحان اختر نے تھرلر کرائم سیریز کی تیسری فلم بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کے لیے اسکرپٹ اور کاسٹ کو مکمل کرنے پر بھی کام جاری ہے۔
اطلاعات ہیں کہ سیریز کی تیسری فلم میں پریانکا چوپڑا کو کاسٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ ان کی جگہ کسی نئی اور خوبرو اداکارہ کو شاہ رخ خان کے مقابلے کاسٹ کرکے اسکرپٹ میں بھی تھوڑی سی تبدیلی کی جائے گی۔