Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2018 05:22pm

ارب پتی شخص کی پارٹی میں بولی وڈ اسٹارز کے جلوے

ارب پتی شخص کی پارٹی میں بولی وڈ اسٹارزکے جلوے


انٹرٹینمنٹ ڈیسک

بھارت کے معروف صنعت کار ارب پتی مکیش امبانی کے شوبز اور کرکٹ سے تعلقات نئے نہیں ہیں۔

شاید ہی کوئی بولی وڈ اداکار یا اداکارہ ہو جو ارب پتی مکیش امبانی کے ایک پیغام پر ان کی پارٹی میں شرکت کرنے سے انکار کرے۔

مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی حال ہی میں ہیروں کے تاجر رسیل مہتا کی بیٹی شلوکا مہتا سے منگنی ہوئی۔

ارب پتی خاندان کے بڑے بیٹے کی منگنی کے لیے ریاست گووا کا شاندار ریزارٹ منتخب کیا گیا، جہاں دونوں خاندان کے افراد سمیت انتہائی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

منگنی کے بعد امبانی خاندان نے شوبز، کاروباری، میڈیا و فیشن سے وابستہ افراد کے لیے ممبئی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ایشوریا رائے سے لے کر کترینہ کیف اور کرن جوہر سے لے کر شاہ رخ خان تک سب ہی بڑے اسٹارز خوش دکھائی دیے۔

اس تقریب میں جہاں اسٹارز نے جلوے بکھیرے، وہیں ارب پتی شخص کی پارٹی میں منفرد دکھنے کے لیے کئی جوڑوں نے ایک دوسرے کو نظر انداز بھی کیا۔

ایسی ہی جوڑوں میں شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان بھی شامل ہیں، جو مکیش امبانی کی پارٹی میں ایک دوسرے سے خفا نظر آئے۔

ساتھ ہی پارٹی میں عامر خان کی بیوی کرن راؤ نے اپنے شوہر مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ شرکت کرنے کے بجائے کرن جوہر کے ساتھ شرکت کی۔

ایسے ہی ایشوریا رائے بھی اپنے شوہر ابھیشک بچن کے بغیر اپنی معصوم بیٹی ارادھیہ کے ساتھ نظر آئیں۔

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

—فوٹو: نیوز18

Read Comments