Dawn News Television

شائع 18 اپريل 2018 08:51pm

گوگل کروم براؤزرکو ابھی اپ ڈیٹ کرلیں

اگر تو آپ انٹرنیٹ پر سرفنگ کے لیے گوگل کے براﺅزر کروم کو استعمال کرتے ہیں تو اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں۔

جی ہاں گوگل نے کروم ویب براﺅزر کا نیا ورژن ونڈوز، میک، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس سمیت دیگر پر متعارف کرا دیا ہے۔

اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایک خاص فیچر دیا گیا ہے جس کے تحت آٹو پلے ویڈیوز خودکار طور پر میوٹ ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں : گوگل کروم کی آسان ٹپ جو آپ کا وقت بچائے

درحقیقت اب آواز کے ساتھ آٹو پلے ویڈیوز اور اشتہارات بائی ڈیفالٹ بلاک ہوجائیں گے، یہ وہ فیچر جو رواں سال جنوری میں کروم کے ورژن 64 میں متعارف کرائے جانے کا امکان تھا، تاہم اب اسے کچھ ماہ کی تاخیر کے بعد پیش کردیا گیا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارف بیشتر ویب سائٹس کو خاموش کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

تاہم اگر کوئی ویب سائٹ پھر بھی آٹو پلے ویڈیوز سے پریشان کرے تو اس کے آڈیو کو ہمیشہ کے لیے بلاک بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کروم کا یہ فیچر زندگی آسان بنادے گا

بظاہر تو آٹو پلے ویڈیو کو میوٹ کرنا زیادہ بڑا فیچر نہیں لگتا مگر یہ قابل تعریف ضرور ہے خصوصاً اس وقت جب ایک وقت میں بہت زیادہ ٹیب میں آڈیو والے ٹیب کو تلاش کرنے کی مشکل کا سامنا ہو۔

تو اپنے کروم براﺅزر کو ابھی بلٹ اپ ڈیٹر سے اپ ڈیٹ کرلیں۔

خیال رہے کہ گوگل کروم کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔

Read Comments