موٹرولا کے 4 نئے 'بجٹ اسمارٹ فونز' متعارف
موٹرولا نے اپنے موٹو جی اور موٹو ای اسمارٹ فون سیریز کی نئی ڈیوائسز کو متعارف کرایا ہے اور کمپنی کے مطابق کم قیمت میں صارفین کو بہترین فیچرز فراہم کیے جائیں گے۔
موٹو جی سیریز میں 2 فونز جی 6 اور جی سکس پلے متعارف کرائے گئے ہیں اور دیکھنے میں دونوں لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔
دونوں فونز میں 5.7 انچ ڈسپلے 18:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے جی سکس زیادہ بہتر ہے۔
مزید پڑھیں : موٹرولا کا 'سستا ترین' اسمارٹ فون پاکستان میں دستیاب
اس میں اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر، تھری سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں، جبکہ فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔
اس بار بھی فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ پر ہے جبکہ ڈوئل بیک کیمرہ پورٹریٹ موڈ کا فیچر فراہم کرتا ہے، اسی طرح ایکٹو فوٹو موڈ کے ساتھ بلٹ ان فیس فلٹرز اور دیگر کئی نئے کیمرہ فیچرز بھی موجود ہیں۔
جی سکس پلے میں بیک پر 12 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ ٹو سے تھری جی بی ریم،16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔
اس کی خاص بات اس کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
ای سیریز میں بھی 2 فونز ای 5 پلے اور ای 5 پلس متعارف کرائے گئے ہیں۔