☰
’فنا‘ میں کام کرنا کیریئر کی بڑی غلطی تھی، سنایا ایرانی
بھارتی اداکارہ سنایا ایرانی جو کہ اپنے کیریئر میں کئی نامور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، اپنی کامیاب بولی وڈ فلم ’فنا‘ سے خوش نہیں۔
سنایا ایرانی نے ’لیفٹ رائٹ لیفٹ‘، ’اس پیار کو کیا نام دوں‘ اور ’ملے جب ہم تم‘ نامی کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔
حال ہی میں ان کی شارٹ فلم ’دم دم دمرو‘ بھی ریلیز ہوئی۔
جہاں کئی ڈراموں کے اداکار بولی وڈ میں انٹری کررہے ہیں، سنایا ایرانی کئی سال قبل ہی بولی وڈ کی کامیاب فلم ’فنا‘ میں کام کرچکی ہیں۔
2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فنا‘ میں عامر خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جبکہ سنایا ایرانی نے اس فلم میں کاجول کی سہیلی کا معاون کردار ادا کیا تھا۔