☰
اس گرمی لیمو کو ان 4 انداز سے استعمال کریں
یہ سال کا وہ وقت ہے جب گرمی کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایسے میں بہتر شخصیت کے لیے اپنا خیال رکھنا بےحد ضروری ہوجاتا ہے۔
گرمی کے موسم میں اگر خود کا خیال نہ رکھا جائے تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں پیٹ کی خرابی، یا بہت زیادہ پسینہ آنا شامل ہیں۔
لیکن پریشان نہ ہوں، آپ کے باورچی خانے میں موجود ایک ایسی غذاء اس موسم کے لیے اس حد تک فائدہ مند ہے کہ اس کے استعمال سے بہت سی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔
یہاں بات کھٹے میٹھے لیمو کی کی جارہی ہے، جس کا استعمال آپ صرف شربت پینے میں ہی نہیں بلکہ بہت الگ الگ انداز میں کرسکتے ہیں۔