☰
آئی فون ایکس جیسے ڈیزائن والا نیا نوکیا اسمارٹ فون
نوکیا کی جانب سے آئندہ چند روز میں آئی فون ایکس جیسے نوچ اور بیزل لیس ڈسپلے والا نیا اسمارٹ فون ایکس 6 متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے۔
یہ فون چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کی تصاویر چینی سوشل میڈیا سائٹس پر لیک ہوئی ہیں۔