☰
سام سنگ کا 'سستا' فلیگ شپ فون لینا پسند کریں گے؟
سام سنگ کے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 9 کو کچھ عرصے پہلے ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا تاہم اگر آپ 91 ہزار (ایس 9) سے ایک لاکھ 11 ہزار روپے (ایس 9 پلس) میں اسے خریدنا نہیں چاہتے تو بہت جلد یہ جنوبی کورین کمپنی ایک 'سستا' فلیگ شپ ڈیوائس پیش کرنے والی ہے۔
جی ہاں سام سنگ گزشتہ سال کے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 8 کے ایک نئے ورژن کو متعارف کراسکتی ہے جو دیکھنے میں اوریجنل ڈیوائس جیسا ہونے کے باوجود کارکردگی کے لحاظ سے کچھ کمتر ہوگا۔
اور اسے ممکنہ طور پر ایس 8 لائٹ کا نام دیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے ایس 8 (80 ہزار روپے) سے کافی زیادہ سستا ہوگا۔