☰
ایچ ٹی سی نے اپنا فلیگ شپ فون خود لیک کردیا
ویسے تو اسمارٹ فونز کمپنیاں اپنی نئی ڈیوائسز کو ہر ممکن حد تک چھپانے کی کوشش کرتی ہیں، کم از کم متعارف کرانے تک، مگر ایچ ٹی سی نے اپنے نئے فون یو 12 پلس کو خود ہی قبل از وقت لیک کردیا۔
ایچ ٹی سی کی ویب سائٹ کے ٹیسٹ حصے میں اس کمپنی کے نئے فلیگ شپ فون کی تصاویر اور فیچرز سب کچھ لیک کردیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق یہ فون 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا۔
اس کی قیمت 920 ڈالرز ہوگی اور اس طرح یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس 9، آئی فون ایکس اور ہیواوے کے پی 20 پرو کو ٹکر دینے کی کوشش کرے گا۔