Dawn News Television

شائع 25 مئ 2018 09:01pm

یوٹیوب ویب ورژن میں بھی ڈائریکٹ میسجنگ متعارف

اگر تو آپ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو چیٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اب یوٹیوب کے ویب ورژن میں دوستوں سے بات کرنا ممکن ہونے والا ہے۔

جی ہاں یوٹیوب کے موبائل اپلیکشن میں تو کافی عرصے سے میسجنگ کا آپشن موجود ہے مگر اب یہ آپشن ویب ورژن کے لیے متعارف کرائے جانے والا ہے۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

مگر کیا یہ فیس بک کے لیے خطرہ ثابت ہوسکے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم یہ استعمال میں کافی آسان بھی ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب سائٹ اوپن کرنے پر اوپر دائیں جانب کے کونے میں جہاں پروفائل فوٹو ہوتی ہے، وہاں ایک نیا بٹن یوٹیوب ایپس اور نوٹیفکشنز کے درمیان نظر آئے گا۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو گوگل

اس پر کلک کریں تو آپ کو اس پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کرنے کا ایک نیا راستہ مل جائے گا بلکہ اس سے ہٹ کر بھی چیٹ کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی یہ دلچسپ ٹرک جانتے ہیں؟

تاہم یہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ جہاں صارفین کے لیے ویڈیوز کے لنک کاپی پیسٹ کرنا بہت آسان ہے (موبائل کے مقابلے میں)، وہ اس میسجنگ آپشن کو کیوں آزمانا پسند کریں گے؟

تاہم اگر آپ فون کی بجائے کی بورڈ سے چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں تو اب بہت جلد یہ آپشن آپ کو یوٹیوب کے ویب ورژن میں بھی مل جائے گا بلکہ اکثر افراد کو مل بھی چکا ہے۔

Read Comments