Dawn News Television

اپ ڈیٹ 11 جون 2018 11:59pm

سیاسی جماعتوں نے اقلیتی نشستوں کیلئے امیدواروں کی فہرست جمع کرادی

تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کرادی۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 نشستوں کے لیے 160 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر کئی جماعتوں نے قومی اسمبلی کی اقلیتوں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

تحریک انصاف کی فہرست میں لال چند ملہی، شنیلا رٹھ، رامیش کمار وانکوانی، جائے پراکاش اکرانی، جمشید تھامس، ہریش کمار، جارج کلیمنٹ، سیمسن اعجاز اور بابر شہزاد کے نام شامل ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے جمع کرائی گئی ترجیحی فہرست میں رمیش لعل، نوید عامر جیوا، عمران آفاق اتھوال، چوہدری شان سلامت، پہلاج مال، حنا گلزار، ولیم عنایت، صابر اقبال مسیح اور پیٹر جون بھیل کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ذہن سے نکال دیں کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں گے‘

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جانب سے ناریش کمار، اوم پرکاش کھتری، روانتی جبکہ متحدہ مجلس عمل نے جیمز اقبال، پرویز مسیح، آسیہ ناصر، حنیف لعل، اکرم وقار گل، سریش، یونس سوہن، ناصر مسیح اور سنیل جارج کے نام الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔

ایم کیوایم پاکستان نے سنجے پروانی اور منگلا شرما جبکہ پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے موہن منجانی، راکیش کمار اور سلیمان کے نام پر مشتمل ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کے پیش نظر خواتین کے لیے مختص 60 نشستوں کے لیے بھی فہرستیں جمع کرادی گئی ہیں۔

Read Comments