☰
رنبیر کپور کا جلد شادی کرنے کا عندیہ
بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور جو ان دنوں اپنے آنے والی بائیوگرافی فلم ’سنجو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، وہ جلد ہی پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پہلی بار ’براہمسٹرا‘ میں نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے۔
ان دونوں کی جانب سے پہلی بار کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کے آغاز سے ہی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان محبت شروع ہوچکی ہے۔
بعد ازاں رنبیر کپور نے دبے دبے الفاظ میں عالیہ بھٹ سے اپنی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے تعلقات کو نیا اور ابتدائی قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ، رنبیر کی دیوانی
تاہم اب انہوں نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے جلد شادی کی خواہش کا عندیہ دیا ہے۔