Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2018 12:56am

ماتلی کے ایس ایچ او کی ہندو خاندان کو مسلمان ہونے میں مدد

سندھ کے ضلع بدین کے ماتلی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ریاض احمد بجارانی کا کہنا ہے کہ ان کی کوششوں سے ہندو خاندان کے 7 افراد مسلمان ہوگئے۔

ایس ایچ او بجارانی نے یہ دعویٰ تھانے کی مسجد میں خاندان کے مسلمان ہونے کی تقریب میں کیا۔

مذہب تبدیل کرنے والا خاندان ضلع ٹندو الہیار کے علاقے ہری میں مقیم تھا اور اس کا تعلق بھیل کمیونٹی سے تھا۔

مزید پڑھیں: اسلام سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات

ریاض احمد بجارانی نے ڈان کو بتایا کہ 3 مردوں اور 5،8،10 اور 12 سالہ بچوں پر مشتمل خاندان نے مسجد کے امام مولانا مظہر دیپر کے ہاتھوں کلمہ پڑھا جس کے بعد امام صاحب نے ان کی خواہش کے مطابق ان کے نام بھی تبدیل کیے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ میں اسلام کے پھیلنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان سے رابطہ ماتلی میں رہنے والے ان کے ایک رشتہ دار کے ذریعے ہوا جس نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے تحفظ کا بل: ’کوئی شق شریعت کے منافی نہیں‘

خاندان کے 55 سالہ سربراہ نیم بھیل، جن کا نام اب اللہ بخش شیخ ہے، نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس افسر کی جانب سے مسلمان ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا‘۔

Read Comments