☰
امیتابھ بچن کی بیٹی کا اسکرین ڈیبیو
بولی وڈ بگ بی یعنی امیتابھ بچن تو گزشتہ کئی سالوں سے اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ جیا بچن، بیٹا ابھیشک بچن اور بہو ایشوریا رائے بچن بھی کئی سال سے ان کے نقش قدم پر چلتے آ رہے ہیں۔
تاہم اب لگتا ہے کہ امیتابھ بچن کی بیٹٰی 44 سالہ شویتا بچن نندا بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کا سوچ رہی ہیں۔
جی ہاں، امیتابھ بچن کی بیٹی پہلی بار بطور ماڈل ٹی وی اسکرین پر نظر آئی ہیں۔
شویتا بچن نندا جنہوں نے 1997 میں ہی کاروباری شخص نکھل نندا سے شادی کرلی تھی اور 2 بچوں کی والدہ بننے کے بعد گھریلو خاتون کی زندگی گزار رہی تھیں، وہ پہلی بار کسی ٹی وی اشتہار میں نظر آئی ہیں۔