☰
گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے مہدی حسن کو خراج تحسین
پاکستانی گلوکار مہدی حسن کی 91 ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مہدی حسن بلاشبہ شہنشاہِ غزل تھے، انہوں نے جدت، روایت اور نئے تجربات سے گائیکی کو ایک نیا اسلوب بخشا۔
یہی وجہ ہے کہ دنیا میں جہاں بھی لوگ اردو گائیکی سے واقف ہیں وہ مہدی حسن کے نام سے بھی آشنا ہیں۔
پیار بھرے دو شرمیلے نین جیسے ہزاروں لازوال گیتوں کو اپنی آواز دینے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن اٹھارہ جولائی 1927 کو راجھستان میں پیدا ہوئے۔