Dawn News Television

شائع 09 اگست 2018 08:27am

شاہد کی اہلیہ کا پہلا اشتہار، تنقید کا سامنا

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے بھی اداکاری میں ڈیبیو کرلیا۔

میرا راجپوت میک اپ برینڈ اولے کے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں۔

اس اشتہار میں انہوں نے اینٹی ایجنگ کریم یعنی بڑھتی عمر کے ساتھ جلد پر ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔

میرا نے اشتہار میں اپنے پہلی مرتبہ حاملہ ہونے کے تجربے کو بھی شیئر کیا۔

جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسری مرتبہ اولاد کو جنم دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

میرا کی اس اشتہار میں اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا جبکہ ان کے شوہر شاہد کپور نے بھی ایک کمنٹ کے ذریعے میرا کی تعریف کی۔

تاہم ہر کوئی میرا کے اس اشتہار میں جلوہ گر ہونے سے خوش نظر نہیں آئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے میرا راجپوت کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بہت سے لوگوں نے یہ بھی کہا کہ 23 سال کی عمر میں میرا کا اس اشتہار میں جلوہ گر ہونے کا کوئی تُک نہیں۔

خیال رہے کہ میرا راجپوت اور شاہد کپور کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

ان کی پہلی بیٹی میشا 2016 میں پیدا ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔

Read Comments