Dawn News Television

شائع 10 اگست 2018 12:04am

دانتوں کی سفیدی کا یہ آسان نسخہ حیران کردے گا

سفید دانتوں کی چمک سے اپنی مسکراہٹ کو جگمگانا کس کی خواہش نہیں ہوتی اور لاتعداد افراد اس مقصد کے لیے ہزاروں روپے ڈینٹسٹ کو دے کر ان کی صفائی بھی کرواتے ہیں مگر کیا آپ اس فوری کام کرنے والے اس گھریلو نسخے کو آزمانا پسند کریں گے؟

درحقیقت موتیوں جیسے چمکتے دانت تو آج کے دور میں خوبصورتی کے معمولات میں شامل ہوچکے ہیں جیسے بالوں کو رنگوانا وغیرہ۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اپنی مسکراہٹ کو جگمگانے کے لیے آپ کو بہت زیادہ خرچہ کرنے بلکہ کسی قسم کے خرچے کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں : دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں

جی ہاں اگر سیب کھانے کی عادت دانتوں کو چائے یا کافی کے داغوں سے بچاتی ہے بلکہ آپ کے دانتوں کو چمکانے کا سستا ترین اور قدرتی طریقہ ثابت ہوتی ہے۔

درحقیقت سیب کھانے کی عادت نہ صرف ڈاکٹروں کو دور رکھ سکتی ہے بلکہ ڈینٹیسٹ سے بھی دور رکھ سکتی ہے۔

جب آپ سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کسی ریگ مال کی طرح قدرتی ٹوتھ برش کا کام کرتا ہے۔

سیب کا چھلکا فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ دانتوں پر ریگ مال کی طرح کام کرکے پلاک اور داغوں کو صاف کرتا ہے۔

سیب میں ایسڈ اور مٹھاس ہوتی ہے مگر اس کے فوائد نقصان سے زیادہ ہوتے ہیں، بس اس پھل کو کھانے کے بعد پانی سے کلیاں کرنے کی احتیاط کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایسے گھریلو ٹوٹکے جن کو سائنس نے بھی درست تسلیم کیا

تاہم سیب کے چھلکوں سے دانتوں میں پیدا کی جانے والی سفیدی تادیر برقرار نہیں رہتی تاہم اس سے کوئی نقصان بھی نہیں بلکہ یہ داغ دھبوں کی صفائی بھی کرتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Read Comments