Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 اگست 2018 04:28pm

شوبز اسٹارز کی جانب سے جشن آزادی مبارک!

یوم آزادی پاکستان دنیا بھر میں موجود پاکستانی انتہائی جوش خروش سے منا رہے ہیں جب کہ اسٹارز بھی اس موقع پر کسی سے پیچھے نہیں رہے.

فلم، ٹی وی اور موسیقی سے وابستہ کئی ستاروں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جشن آزادی کے پیغامات بھیجے اور اپنی تصاویر شیئر کیں.

گلوکار و اداکار علی ظفر نے اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 14 اگست کے روز کم سے کم ایک اچھا کام کریں، پھر چاہے وہ ایک درخت لگانا ہو یا پھر اپنے گھر کے باہر صفائی کرنا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی ٹویٹ میں 72 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد لکھا۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’جب پاکستانی صحیح معنوں میں حب الوطن ہوجائیں گے تو پاکستان بھی بہت مضبوط اور پاورفلم ملک بن جائے گا، اپنے وطن سے محبت کریں‘۔

انہوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ملی نغمے یہ وطن تمہارا ہے کی دھن پر بانسری بجا رہے ہیں۔

ڈرامے خانی سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار نے بھی پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

سجل علی نے بھی اس موقع پر عوام کا جوش بڑھایا۔

فہد مصطفیٰ نے بھی پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرکے لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

ماورا حسین نے نئے پاکستان میں یوم آزادی کا جشن منایا۔

Read Comments