Dawn News Television

شائع 14 اگست 2018 03:15pm

جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی خواتین کا ملک کو خراج تحسین پیش

جہاں ملک بھر کے عوام 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر وطن سے اپنی محبت کا منفرد طریقوں سے اظہار کر رہے ہیں۔

وہیں پاکستانی آرٹسٹ بھی اپنے منفرد انداز سے وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بٹ جنہیں ماریہ بی بھی کہا جاتا ہے، انہوں نے بلال احمد کے ساتھ مل کر ملک کو اور ملک کی خواتین کو منفرد خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ماریہ بی نے خصوصی گانا ریلیز کرکے نہ صرف ملک کی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا، بلکہ اسی ویڈیو میں خواتین بھی اپنے وطن کو خراج تحسین پیش کرتی نظر آئیں۔

ماریہ بی نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر ‘پاکستان میرا جنون، میری جان’ ریلیز کیا، جس میں انہوں نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات پیش کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

ساتھ ہی اس گانے میں خواتین بھی اپنے وطن کو خراج تحسین پیش کرتی نظر آئیں۔

اس گانے میں ماریہ بی کے ساتھ بلال احمد بھی نظر آئے۔

گانے کی ویڈیو میں پاکستان کی پہلی کک باکسنگ ویمن کوچ، پاکستان کی پہلی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خاتون اہلکار، پاکستان کی پہلی طبلہ نواز خاتون، پاکستان کی پہلی سوئمر خاتون سمیت دیگر خواتین کو دکھایا گیا ہے۔

ساتھ ماریہ بی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ان خواتین کے خصوصی پیغامات بھی جاری کیے۔

Read Comments