برطانوی پارلیمان سے گاڑی ٹکرانے کے واقعے پر دہشت گردی کا شبہ
لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر بیریئرز سے گاڑی ٹکرانے سے سائیکل سواروں سمیت متعدد راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے دہشت گردی کے شبہے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں پارلیمنٹ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوئے جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو معمولی زخم آئے ہیں اور خطرے کی بات نہیں ہے۔
واقعے کے بعد پارلیمنٹ کے قریب ویسٹ منسٹر ٹیوب اسٹیشن کو بند کر دیا گیا اور عوام کو جائے وقوع سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔
پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں جائے حادثے سے مشتبہ شخص کی گرفتاری کو ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ہم واقعے کی تفتیش دہشت گرد کارروائی کے شبہے میں کررہے ہیں اور میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے حکام اس تفتیش کی سربراہی کر رہے ہیں۔