Dawn News Television

شائع 17 اگست 2018 03:07pm

’ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہر کوئی آپ کو پسند کرے‘

میرا کپور اس وقت سے میڈیا خبروں میں موجود ہیں، جب سے ان کی شادی بولی وڈ اداکار شاہد کپور سے ہوئی۔

حال ہی میں میرا راجپوت نے اینٹی ایجنگ کریم کے ایک اشتہار میں کام کیا، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم میرا کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’انٹرنیٹ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس کا استعمال سب کرسکتے ہیں، لوگ جو چاہے وہ کہہ سکتے ہیں، اور ہر کسی کو اس کا حق بھی ہے، اس لیے ہر کسی کی رائے ہوگی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہر کوئی آپ کو پسند کرے، میں نے ہمیشہ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، جو مجھے محسوس ہوتا ہے میں وہ بتاتی ہوں‘۔

مزید پڑھیں: شاہد کی اہلیہ کا پہلا اشتہار، تنقید کا سامنا

میرا نے مزید کہا کہ ’ایسا پہلی بار تو نہیں ہوا، لوگ جو بھی کہتے ہیں اس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ کی دنیا ایسی ہی ہے، لیکن یہ افسوس کی بات ضرور ہے‘۔

اداکاری میں اپنے ڈیبیو کے حوالے سے میرا نے کہا کہ وہ اس اشتہار کی شوٹنگ کے دوران کافی نروس تھیں۔

خیال رہے کہ میرا راجپوت اور شاہد کپور کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

ان کی پہلی بیٹی میشا 2016 میں پیدا ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی آمد جلد متوقع ہے۔

Read Comments