Dawn News Television

شائع 15 اگست 2018 10:24pm

اس ویڈیو کو دیکھنا کمزور دل افراد کے بس کی بات نہیں

کیا آپ کو ہارر فلمیں دیکھنے کا شوق ہے تو کم از کم ایک نئی فلم کا ٹیزر دیکھنا آپ کو بھی نشست سے اچھلنے پر مجبور کردے گا۔

درحقیقت آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم 'دی نن' کا یہ ٹیزر اشتہار اتنا چونکا دینے والا تھا کہ یوٹیوب نے اسے 'پرتشدد اور شاکنگ مواد' قرار دے کر ہٹا دیا، تاہم اسٹیڈ آلون ویڈیو کے طور پر ضرور موجود ہے۔

اور یہ غلط بھی نہیں تھا کیونکہ اشتہار کی صورت میں اسے ہٹانا ممکن نہیں تھا اور یہ ایسا ہلا دینے والا تھا کہ ایک ٹوئیٹ میں صارفین کو اس کے حوالے سے خبردار بھی کیا گیا جو کہ وائرل ہوگیا۔

مزید پڑھیں : وہ نئی فلم جس کا ٹریلر ہی خوفزدہ کردینے کے لیے کافی

یوٹیوب کے مطابق ہم ایسی پروموشن کی اجازت نہیں دیتے جو شاک یا ڈرا کر رکھ دے اور یہ اشتہار اس پالیسی کے خلاف تھا مگر لوگوں کو اپنی نشست سے اچھلنے پر مجبور کردینے کے لیے ضرور موثر تھا۔

اس ویڈیو نما اشتہار میں ایک والیوم آئیکون کو اسکرین پر دکھایا گیا اور مشورہ دیا گیا کہ آواز بند کردیں اور اختتام پر خوفناک نن اچانک سامنے آکر اچھلنے پر مجبور کردیتی ہے۔

یہ فلم اگلے ماہ 7 تاریخ کو ریلیز ہورہی ہے جو کہ دی کونجیورنگ سیریز کی اسپن آف فلم ہے۔

یہ کونجیورنگ 2 کے ایک منظر میں دکھائی جانے والی نن پر بنائی گئی ہے اور اس کا پہلا ٹریلر بھی لوگوں کو دہشت زدہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہارر مووی دیکھتے ہوئے فلم بین ہلاک، لاش غائب

اس فلم کی کہانی ایک 'شیطانی نن' کے گرد گھومتی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق رومانیہ سے تھا جس نے خودکشی کرلی۔

فلم کے پلاٹ کے مطابق ایک پادری اور اس کے ایک ساتھی کو اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ مل کر ایک راز کی کھوج لگاتے ہیں۔

Read Comments