Dawn News Television

اپ ڈیٹ 25 فروری 2021 11:38am

عمران خان کی شیروانی مرکزِ نگاہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ نے آج ملک کے 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا, اس موقع پر انہوں نے سیاہ شیروانی زیب تن کی جس میں وہ بہت خوبصورت نظر آئے۔

انتخابات کے بعد سے ہی متعدد بار عمران خان کی شیروانی کا تذکرہ جاری رہا اور صحافیوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اس بارے میں سوالات بھی کیے۔

2013 کے انتخابات کے بعد بھی عمران خان کی شیروانی کا تذکرہ رہا جسے پہننے کا موقع انہیں 2018 میں ملا۔

اور آج ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں وہ سیاہ شیروانی زیب تن کیے خاصے خوش اور تروتازہ نظر آئے۔

Read Comments