Dawn News Television

شائع 21 اگست 2018 12:31pm

چاقو چھریاں تیز : دکانوں پر خریداروں کا رش

عید قرباں پر جہاں عوام قربانی کے جانوروں کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف ہیں، وہیں جانور ذبح کرنے کے لئے چھریوں اور گوشت بنانے کے مختلف اوزار بنانے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔

عید الاضحٰی کے قریب آتے ہی شہر کی مارکیٹوں میں مختلف اقسام کی چھریاں تیز کرنے، قربانی کے اوزاروں کی تیاری اور مرمت کرنے والوں کے کام میں تیزی آگئی ہے۔

چھریوں کے نرخ بھی ان کے دھار کی طرح تیز ہیں اور یہ 100 روپے سے لے کر 1500 روپے تک مختلف مارکیٹوں میں دستیاب ہیں جبکہ ان کی دھار لگانے کے نرخ 30 سے 100 روپے تک ہیں۔

Read Comments