Dawn News Television

شائع 21 اگست 2018 01:54pm

حمزہ علی عباسی شاعر بھی بن گئے

پاکستانی راک اسٹار فرحاد ہمایوں نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا، لیکن اس گانے کی دو باتیں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

پہلی تو یہ کہ فرحاد یمایوں کو اس انداز میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، جس انداز میں وہ اس گانے میں نظر آرہے ہیں۔

اپنے گانے ’کم بخت‘ کی ویڈیو میں فرحاد اپنا نیا اسٹائل بھی دکھاتے نظر آئے۔

یہ گانا ان کے ساتھ فائزہ مجاہد نے مل کر گایا۔

دوسری توجہ کا مرکز بننے والی بات یہ تھی کہ اس گانے کی شاعری اداکار حمزی علی عباسی نے تحریر کی۔

پریس ریلیز کے مطابق حمزہ علی عباسی نے یہ گانا اپنی فلم ’کم بخت‘ کے لیے تحریر کیا تھا، جسے بعدازاں انہوں نے ریلیز کرنے سے انکار کردیا۔

فرحاد ہمایوں نے اس گانوں کو اپنی موسیقی کے تیار کیا۔

فرحاد کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس گانے کو تیار کرتے ہوئے بےحد خوشی ہوئی، یہ میرے لیے خاص ہے‘۔

Read Comments