Dawn News Television

شائع 30 اگست 2018 03:46pm

سونم کے نئے انداز پر ارجن کپور کا مذاق

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی نئی فلم ’زویا فیکٹر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا، جس میں ان کے نئے انداز کی جھلک سامنے آگئی۔

اس فلم میں سونم کپور کا پہلا لک نہایت دلچسپ ہے جس میں وہ براؤن رنگ کا سیوٹ پہنے ہوئے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بال بھی بالکل تبدیل کروا لیے ہیں۔

سونم کے اس انداز کو دیکھ کر 80 کے دور کا وقت یاد آرہا ہے جب خواتین ایسا انداز اپنایا کرتی تھیں۔

فلم زویا فیکٹر میں سونم کپور اشتہاری ایجنسی میں ملازم ہوتی ہیں، جس کے بعد وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی مشیر بن جاتی ہے، بعدازاں ٹیم کے کپتان سے ان کی رومانوی کہانی کا آغاز ہوگا، جو انہیں ورلڈ کپ جیتنے کا بھی حوصلہ دیں گی۔

تاہم سونم کپور کے اس انداز کی جہاں مداحوں سے خوب تعریف کی وہیں ان کے کزن اداکار ارجن کپور نے اس پر بھی ان کا مذاق اڑانے کا موقع نہیں چھوڑا۔

ارجن کپور نے سونم کپور کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا سیوٹ واپس چاہیے۔

تاہم سونم نے ابھی اس کمنٹ کا کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب سونم کپور کے والد انیل کپور نے ان کے اس انداز کو خوب پسند کیا۔

یاد رہے کہ فلم ’زویا فیکٹر‘ اگلے سال 5 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے۔

Read Comments