Dawn News Television

شائع 06 ستمبر 2018 07:58pm

یوم دفاع و شہدا: قومی جوش و جذبہ عروج پر، جانبازوں کو سلام عقیدت

ملک بھر میں 53 واں یوم دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔

اس موقع پر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے شہدا کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

کراچی میں مزار قائد پر پاک فضائیہ کے دستے نے سلامی پیش کی اور گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

لاہور میں مزار اقبال پر سلامی دی گئی ، یادگار شہدا پر بھی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور قوم کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

یوم دفاع کے موقع پر اسکول میں تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا اور قوم کے جوانوں کی عزم و ہمت اور قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

Read Comments