Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 ستمبر 2018 10:10am

سشمیتا سین کی ورک آؤٹ کی تصاویر، ویڈیوز دیکھ کر مداح حیران

بولی وڈ کی نامور اداکار سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔

سشمیتا سین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ورزش کی تصاویر ڈال کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہاتھوں کے بل کھڑے ہوتے دیکھا گیا۔

ان کی اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ ’آپ کی شخصیت ہمارے لیے متاثر کن ہے‘۔

اس سے قبل سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے اپنی تمام ورزش کو دکھایا تھا۔

Read Comments