Dawn News Television

شائع 19 ستمبر 2018 10:31pm

اس تصویر میں چھپے پرندے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ کے خیال میں آپ کی نظر تیز ہے اور کسی بھی تصویر کو دیکھ کر اس میں چھپی چیزوں کو تلاش کرسکتے ہیں ؟

اگر ہاں تو چلیں آپ کے لیے چیلنج ہے جس کو حل کرنا اتنا بھی آسان نہیں۔

آپ کو بس اوپر دی گئی تصویر میں چھپے ایک پرندے کو تلاش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں : اس تصویر میں کتنے 3 ہیں؟

یہ معمہ سوشل میڈیا پر سامنے آیا تھا جس نے لوگوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا تھا۔

اور اس کی وجہ بھی ظاہر ہے یعنی پرندہ ان لکڑیوں کی رنگت میں گم ہوکر رہ گئی ہے۔

تو کیا آپ اس پرندے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں؟ یا کچھ سمجھ نہیں آرہا؟

اگر آپ اسے تلاش نہیں کرسکے تو جواب نیچے دی گئی تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اس تصویر میں کتنے شیر ہیں؟

خیال رہے کہ آج کل انٹرنیٹ پر ذہنی آزمائش سے متعلق تصاویر سامنے آنے کا رجحان کافی مقبول ہوا ہے اور اکثر ایسی پہلیاں سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوکر وائرل ہوجاتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ imgur

Read Comments