Dawn News Television

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2018 02:06pm

بھارتی سینما کے شومین راج کپور کی اہلیہ کرشنا انتقال کرگئیں

بھارتی سینما کے شومین راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

وہ بولی وڈ کے معروف اداکار رندھیر کپور اور رشی کپور کی والدہ تھیں۔

ان کے بچوں میں راجیو کپور، ریتو کپور نندا اور ریما جین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: راج کپورعظیم ترین شومین قرار

کرشنا راج کپور اپنے شوپر راج کپور کے 1988 میں انتقال کے بعد سے کپور خاندان کا سب سے اہم حصہ تھیں۔

راج کپور —۔

یاد رہے کہ کپور خاندان کو عام طور پر "ہندوستانی سینما کی فرسٹ فیملی" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

کرشنا راج کپور کے پوتے رنبیر کپور، پوتی کرینہ کپور اور کرشمہ کپور نے بھی ہندی سینما میں خوب نام کمایا۔

کپور خاندان —۔

والدہ کے انتقال پر بیٹے رندھیر کپور کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری والدہ کا آج صبح (یکم اکتوبر) 5 بجے حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوا، ضعیف العمری بھی ایک وجہ تھی، ہم سب ان کے انتقال پر بےحد غم زدہ ہیں‘۔

جبکہ ان کی پوتی اور رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور سہانی نے بھی انسٹاگرام پر اپنی دادی کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

ان کے انتقال پر بولی وڈ سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

Read Comments