☰
مایوس کاسٹنگ کے بعد ’الہ دین‘ کا جادوئی ٹیزر
امریکی کمپنی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’الہ دین‘ کے لائیو ایکشن ریمیک کا پہلا ٹیزر آخر کار سامنے آگیا۔
اس ٹیزر کو دیکھ کر آپ کو ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم الہ دین ضرور یاد آجائے گی، کیوں کہ اسے اس ہی شاندار انداز میں تیار کیا گیا ہے۔
شاندار موسیقی کے ساتھ اس ٹیزر کا آغاز ایک ایسے صحرا اور غار سے ہوتا ہے، جہاں الہ دین کو آخر کار جادوئی چراغ ملے گا۔
اس ٹیزر میں ہمیں فلم کے مرکزی اداکار مینا مسعود کی پہلی جھلک دیکھنے کو بھی ملی جو فلم میں الہ دین بنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 9 اداکار جو ’الہ دین‘ بن سکتے ہیں
فلم الہ دین کی ہدایات گائے ریچی دے رہے ہیں، جسے اگلے سال 24 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال شائقین اس فلم کی کاسٹنگ کے اعلان کے بعد کافی مایوس بھی ہوئے تھے۔