☰
مجرموں کو پکڑنے کیلئے می ٹو مہم کے ساتھ نئے قوانین کی بھی ضرورت ہے
ہندوستان کا MeToo# تحریک پر بے مثال ردِعمل اب ایک کے بعد ایک صنعت کو لپیٹ میں لیتا جا رہا ہے اور اب زیادہ سے زیادہ خواتین سوشل میڈیا پر جنسی استحصال، جنسی ہراسانی اور معاشرے کے اندر گندھے ہوئے صنفی امتیاز کی کہانیاں سامنے لا رہی ہیں۔
اس تحریک پر مختلف حلقوں کی جانب سے کافی تنقید بھی ہوئی ہے جو اسے 'شرم دلاؤ مہم' کہہ رہے ہیں جس میں سسٹم کو تبدیل کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔ اس طرزِ فکر سے اتفاق کرنے والوں میں سپریم کورٹ کی سابق جج سجاتا منوہر بھی ہیں۔