☰
خود سے 37 سالہ چھوٹی شاگرد سے جسمانی تعلقات نہیں، انوپ جلوتا
بھارتی ٹیلی وژن ‘کلرز’ کے متنازع ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کا آغاز گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو ہوا تھا، جس میں شامل کئی کانٹیسٹنر متنازع ہیں۔
اس بار بھی ‘بگ باس’ کی میزبانی سلمان خان کر رہے ہیں، جب کہ اس بار اس شو کی تھیم ‘جوڑی’ رکھی ہے، جس کے تحت تمام کانٹیسٹر جوڑی کی صورت میں شریک ہوئے۔
’بگ باس 12’ کو شروع ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اس دوران پروگرام سے کئی متنازع خبریں بھی سامنے آئیں، تاہم 28 اکتوبر کو آنے والی خبر نے سب کو حیران کردیا۔
28 اکتوبر کو پروگرام کے میزبان سلمان خان نے پروگرام میں شام ہونے والے 65 سالہ بھارتی گلوکار انوپ جلوتا کو پروگرام سے بے دخل کردیا۔
پروگرام سے بے دخل ہونے کے بعد انوپ جلوتا نے جہاں پریس کانفرنس میں اپنے حوالے سے جاری خبروں پر پریس کانفرنس کی، وہیں انہوں نے متعدد نشریاتی اداروں کو انٹرویوز بھی دیے۔