☰
نوازالدین پر جنسی ہراساں کا الزام، ساتھی اداکارہ ’دفاع‘ کیلئے میدان میں آگئیں
سابق مس انڈیا اور اداکارہ نہاریکا سنگھ کی جانب سے نواز الدین صدیقی پر جنسی ہراساں کا الزام لگنے پر اداکارہ کبرا سیت اپنے ساتھی اداکار کے دفاع میں آگئیں۔
ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اداکارہ نہاریکا سنگھ نے بھی اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور نازیبا رویوں پر بات کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ فلم ساز ساجد خان، فلم اور میوزک سیریز کمپنی ٹی سیریز کے چیئرمین بشن کمار اور اداکار نوازالدین صدیقی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔