☰
’سپر 30‘ کبیر خان نے وکاس بہل کی جگہ لے لی
بولی وڈ ہدایت کار وکاس بہل پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے بعد انہیں فلم ’سپر 30‘ سے باہر نکالتے ہوئے اب ان کی جگہ ہدایت کار کبیر خان کو دے دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ بہت حد تک مکمل ہوچکی تھی، تاہم فلم کی ایڈٹنگ کا کام باقی تھا۔
لیکن اب یہ ذمہ وکاس بہل کی جگہ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ہدایت کار کبیر خان کو سونپ دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کنگنا رناوٹ کا فلم ہدایت کار پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے وکاس بہل پر انہیں فلم ’کوئین‘ کے دوران جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔