☰
’دوسروں کی مرضی کا کام بہت کرلیا، اب اپنی مرضی کا کروں گی‘
اگرچہ پاکستان میں گزشتہ چند عرصے قدرے اچھی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، تاہم اب لولی وڈ سے وابستہ اداکاراؤں کا خیال ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب خواتین ہیروز پر مبنی فلمیں بنائی جائیں۔
اگرچہ پاکستان میں رواں برس صنم سعید جیسی کاسٹ پر مبنی’کیک‘ جیسی فلم بھی سامنے آئی اور اس سے قبل ماہرہ خان کی ’ورنہ‘ بھی سامنے آئی تھی۔
اہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ خواتین کی مرکزی کاسٹ پر مبنی خاتون فلم ساز کی کسی خاتون لکھاری کی فلم کو بھی سامنے لایا جائے اور اس حوالے سے ثروت گیلانی سمیت چند اداکارائیں کوشاں بھی ہیں۔
جوانی پھر نہیں آنی سیریز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دوست اداکاراؤں کے ساتھ مل کر ایک ایسا فلمی منصوبہ تیار کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جس میں تمام اہم کام خواتین سر انجام دیں گی۔