جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات کے بعد آلوک ناتھ کو بڑا نقصان
بھارتی ٹیلی ویژن اداکار آلوک ناتھ پر لگے ریپ اور جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے بعد انہیں سنی اینڈ ٹی وی ایسوسی ایشن (سنٹا) سے باہر کردیا گیا۔
اس ایسوسی ایشن نے الوک ناتھ سے لاتعلقی کا اعلان ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔
اپنے بیان میں سنٹا نے لکھا کہ ’آلوک ناتھ پر لگے جسی ہراساں اور تشدد کے الزامات کے بعد سنٹا کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ آلوک ناتھ اب مزید اس ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں رہیں گے‘۔
یاد رہے کہ رواں برس نامور لکھاری اور ہدایت کارہ ونتا نندا نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے آلوک ناتھ پر ان کا ریپ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
وتنا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ایک تقریب کے دوران انہیں بےہوش کرنے کی کوشش بھی کی گئی، جس کے بعد انہیں ذیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ لوگوں کے سامنے آنے سے بھی ڈرنے لگیں۔
ونتا نندا نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ان کے کئی دوستوں نے ان کا ساتھ بھی دیا، تاہم آج وہ کھل کر اپنی کہانی سب کے سامنے لائیں ہیں۔