Dawn News Television

شائع 15 نومبر 2018 10:41pm

چھری کانٹے سے کیلے کھانے والی برطانوی ملکہ

برطانوی شاہی خاندان اکثر اپنی عجیب عادات کی بناءپر شہ سرخیوں میں رہتا ہے مگر اس بار تو ملکہ الزبتھ دوئم اپنی منفرد غذائی عادت کے نتیجے میں لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بن گئی ہیں۔

برطانوی ملکہ اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہیں اور پھلوں سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔

مگر کیلے کھانے کے لیے ان کا طریقہ کافی منفرد اور عجیب ہے۔

مزید پڑھیں : حیران کن توہمات ماننے والا شاہی خاندان

درحقیقت ملکہ الزبتھ دوئم کیلوں کو چھری کانٹے کے ساتھ کھاتی ہیں تاکہ 'بندر جیسی' نظر نہ آئیں۔

برطانوی شاہی خاندان کے سابق شیف ڈیرن میک گریڈی نے یہ انکشاف اپنی ایک کتاب میں کیا۔

شیف (جو کہ پرنسسز آف ویلز کے ذاتی شیف بھی تھے) نے اپنی کتاب میں ملکہ الزبتھ کے اس طریقے کو بیان کیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ کیلے کے اوپری اور نچلے حصے کو کاٹ کر چھلکے کو لمبائی میں کاٹ دیتی تاکہ پھل کو نکالنا آسان ہوسکے۔

اس کے بعد پھل کو چھوٹے ٹکڑون میں کاٹ کر کانٹے سے اسے کھالیتی ہیں۔

درحقیقت لوگ بندروں کی طرح کیلے نہیں کھاتے کیونکہ یہ جانور کیلے کے نچلے چھلکے کو بھی کھا جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غذاﺅں کے حوالے سے دنیا میں پائے جانے والے توہمات

شیف نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ برطانوی ملکہ کو کیلے بہت پسند ہیں مگر وہ نشاستہ دار غذاﺅں کی مداح نہیں اور وہ ہلکی اور سادہ غذاﺅں جیسے بھنی ہوئی مچھلی اور سبزیاں زیادہ پسند کرتی ہیں۔

شیف کا کنا تھا کہ ملکہ آلو، چاول یا پاستا وغیرہ رات کو کھانے سے گریز کرتی ہیں۔

کیلوں میں یقیناً بہت زیادہ نشاستہ نہیں ہوتا مگر چھری کانٹے کے ساتھ کھانا ضرور عجیب ہے۔

Read Comments