Dawn News Television

شائع 17 نومبر 2018 01:40pm

’ماں بہن کا ڈنڈا‘

رواں سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 11 میں سامنے آنے والا فیمنسٹ سانگ ’میں ارادہ‘ کے بعد خواتین پر مبنی ایک اور گانا ’ماں بہن کا ڈنڈا‘ سامنے آگیا۔

’ماں بہن کا ڈنڈا‘ گانے میں خواتین کو روز مرہ بردداشت کیے جانے والے برے ریویوں پر ردعمل پیش کرتے دکھایا گیا، جہاں وہ اپنے غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

اس گانے کی ویڈیو کا آغاز چند ایسی لڑکیوں سے ہوتا ہے جنہیں پانی میں ڈبویا جارہا ہے جبکہ وہ سانس لینے کی کوشش کررہی ہیں۔

جس کے بعد خواتین کو ان کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والے مردوں کی پٹائی کرتے، ٹی وی توڑتے، بائیک چلاتے، غصہ کرتے اور دیواروں پر عورت مارچ 2018 لکھتے دکھایا گیا۔

خیال رہے کہ اس گانے کی پروڈکشن ’میں ارادہ’ گانے والی ہانیہ اسلم نے ہی کی ہے، جبکہ گانے کو گرم انڈے میوزک بینڈ نے تیار کیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس گانے کے حوالے سے بتایا کہ ’مجھے گرم انڈے بینڈ ممبرز انعم اور اریب کے ساتھ کام کرکے بےحد مزاح آیا، یہ دونوں پاکستان میں خواتین کے لیے پبلک میں مزید محفوظ جگہیں بنانے کی جدوجہد کررہی ہیں اور مجھے ان پر فخر ہے‘۔

اس گانے میں ’حرامیوں کے بادشاہ، لفنگوں کے سردار، جھوتا تیرا منہ، جھوٹا تیرا پیار‘ جیسے ڈائیلاگ بھی شامل کیے گئے۔

گانے کے ایک سین کا کامیڈی بنانے کے لیے دکھایا گیا کہ ڈھابے پر بیٹھی ایک لڑکی کو چھیڑنے پر لڑکا اپنی آنکھوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

’ماں بہن کے ڈنڈے‘ گانے میں قندیل بلوچ کا پوسٹر بھی پیش کیا گیا، جنہیں 2016 میں ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

خبریں ہیں کہ گرم انڈے بینڈ ممبرز جلد بہوؤں پر بھی ایک گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔

Read Comments