Dawn News Television

شائع 18 نومبر 2018 10:46pm

یوٹیوب صارفین کیلئے فلموں کی مفت اسٹریمنگ کی سہولت

یوٹیوب نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے علاوہ دنیا کے چند ممالک میں اپنے صارفین کو محدود فلموں کی مفت اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کردی۔

اے ڈی ایج کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کے صارفین فلموں کو مفت میں دیکھ سکتے ہیں جس میں اشتہارات بھی دکھائی جائیں گی۔

یوٹیوب نے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم سے ٹیلی ویژن شوز اور فلموں کو خریدنے کا فیچر بھی جاری کردیا ہے۔

رواں سال اکتوبر میں آن لائن اسٹریمنگ کی سروس متعارف کروانے کے بعد ایک چینل سے اشتہارات کی مدد سے محدود فلمیں دکھائی جارہی تھیں۔

اے ڈی ایج سے بات کرتے ہوئے یوٹیوب کے ڈائریکٹر پراڈکٹ منیجمنٹ روہت دھون کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے یہ موقع صارفین کے مطالبے پر شروع کیا ہے جو ادائیگی کے بعد فلمیں دکھانے کے بجائے صارفین کو ایک سہولت دینا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ مفت اسٹریمنگ کی نئی سہولت ‘اشتہاری صنعت کے لیے بہترین موقع فراہم کررہا ہے’۔

اسپانسرشپ فلم اسٹوڈیوز کی خواہش کی منحصر کرے گاکہ وہ فلم کی اسٹریمنگ کے لیے ڈیجیٹل مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یوٹیوب کے ماہانہ صارفین تقریباً ایک ارب 90 کروڑ ہیں اور یوٹیوب کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق 20 فیصد صارفین اسمارٹ ٹی وی کے ذریعے آن لائن اسٹریمنگ تک رسائی کرتے ہیں۔

ای مارکیٹر کے مطابق یوٹیوب کو سالانہ ساڑھے 9 ارب سرمایہ حاصل ہونے کی توقع ہے جو 22 فیصد اضافہ ہوگا۔

Read Comments