☰
5 سالہ بچے کو حیرت انگیز کارنامہ انجام دینے پر قیمتی مرسڈیز کا تحفہ
ورزش کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور روزانہ ورزش سے انسان صحت مند اور توانا رہتا ہے لیکن چیچنیا میں ایک بچے نے نہ صرف ورزش کی بلکہ لگاتار پش اپس کرکے ہر عام و خاص کو حیران کردیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ایک قریبی لیفٹننٹ نے ایک 5 سالہ بچے کو لگاتار 4 ہزار ایک سو 5 پش اپس کرنے پر مرسڈیز کا تحفہ دیا ہے۔
چیچنیا کے رہنما رمضان قادروف نے رحیم کورئیف نامی 5 سالہ بچے کو یہ تحفہ لگاتار 2 گھنٹے 25 منٹ کی کامیابی کے بعد لگژری گاڑی کی چابیاں دیں۔