☰
انوشکا شرما کا مجسمہ مادام تساؤ میں سجا دیا گیا
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما یوں تو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’زیرو’ کی تشہیر اور اپنے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ اچھا وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔
تاہم ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پہلی بار اداکارہ کا مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا گیا۔
انوشکا شرما کا مجسمہ لندن اور دہلی کے بجائے سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں 19 نومبر کو رکھ دیا گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انوشکا شرما کا مجسمہ ایک موبائل فون تھامے ہوئے ہوگا جو آتے جاتے افراد کے ساتھ سیلفی لیتا نظر آئے گا۔